- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار دلت لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ویب ڈیسک – 19 سالہ لڑکی کو دارالحکومت سے 62 کلومیٹر دور ضلع ہتھراس میں چودہ ستمبر کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی گذشتہ رات دہلی اسپتال میں موت کی وادی میں جا سوئی۔
لڑکی کی زبان کاٹ دی گئی تھی جب کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
لڑکی کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی اور عوام نے مودی سرکار سے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی موت کی خبر سامنے آتے ہی اسپتال کے باہر سیکڑوں شہری جمع ہو گئے جنہوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے انیس سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کے لیے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ حقائق کو چھپانے نہیں دیں گے۔ اس ظلم کے ذمہ داروں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔
اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور دلت رہنما مایا وتی نے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی کرکٹرز اور فنکاروں نے بھی مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن چکا ہے۔ بھارتی حکومت کی ہی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر پندرہ منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use