- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 weeks ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
امرتسر (نیوز ڈیسک) سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں گزشتہ شام ایک انتہا پسند ہندو جنگلا پھلانگ کر گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا مرتکب ہوا۔ جسے مشتعل افراد نے تشدد کر کے مار ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام گولڈن ٹیمپل میں حسب معمول سکھ عقیدت مند عبادت کیلئے مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کے گرد جمع تھے کہ اچانک سر پر پیلا کپڑا باندھے ایک نوجوان جنگلا پھلانگ کر مقدس احاطے میں گھسا اور وہاں رکھی اشیاء اٹھائیں جس پر اسے سکھ عقیدت مندوں نے پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اور باہر لے گئے۔ بعدازاں اسکی تشدد زدہ نعش میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔ مرنیوالے ہندو کا تعلق اترپردیش سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے گورو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے سکھوں کو اس حرکت سے دلی دکھ پہچا ہے یہ واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use