• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11186
    Zaid
    Moderator

    انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد انسانی مساوات  احترام اور انصاف کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    اس سال اس دن کا موضوع ہے ” بحالی کی کوششوں میں انسانی حقوق کے احترام کاپختہ عزم”اس دن کو منانے کا مقصد کورونا وباکے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مشترکہ تعمیری اقدامات کےلئے عالمی برادری کو ترغیب دلانا ہے جہاں بحالی کی کوششوں کے دوران انسانی حقوق کو مرکزی اہمیت حاصل ہو۔

     انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے دنیا بھر میں لوگوں کا مستقبل بہتر بنانے کےلئے انسانی حقوق کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور بحالی کے اقدامات کی کوششوں کواولین ترجیح دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.