Jirga Politics

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15158
    Zaid
    Moderator

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ خدمات، صنعتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے آئندہ بجٹ میں مراعات دی جائیں گی۔

    اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک بجٹ ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک جدید منصوبہ ہے، اس شعبے کی پیداوار بڑھنے سے اشیا خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس کی شرح میں نہیں بلکہ محصولات میں اضافہ ہوگا انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئندہ سال پانچ اعشاریہ آٹھ کھرب روپے تک ٹیکس جمع کیا جائے گا۔

    شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ممتاز ماہرین معیشت پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل کو مختلف شعبوں کیلئے کم درمیانی اور طویل مدتی منصوبے بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    ترقیاتی شعبے کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ سال کا سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص بجٹ ساڑھے چھ سو ارب روپے سے بڑھا کر نو سو ارب کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کوبھی شامل کیا جائے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.