• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15242
    Shaista Khan
    Participant

    انٹرنیٹ آنے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی وقت مشہور ہوسکتا ہے، جس کی تازہ مثال چوبیس گھنٹے قبل شیئر ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حذیفہ نامی صارف نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی، جو خود ایکسوٹک گٹار بجا کر نصرت فتح علی خان صاحب کی گائی غزل ’نہ چھیڑو ہمیں، ہم ستائے ہوئے ہیں‘ گا رہیں تھیں۔

    حذیفہ نے لکھا کہ ’میرے چاچو نے یہ ویڈیو مجھے بھیجی، یہ لڑکی جو بھی ہے، اسے ٹی وی پر آنا چاہیے‘۔

    حیران کن طور پر حذیفہ کے ٹویٹر پر دو ہزار 226 فالوورز ہیں، مگر یہ ویڈیو صارفین کو بہت پسند آئی اور انہوں نے اسے نہ صرف پسند کیا بلکہ ری ٹویٹ بھی کیا۔

    اب تک اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے 1 ہزار 400 سے زائد نے اسے آگے بڑھایا جبکہ 238 نے ویڈیو کو QUOTE کر کے اپنے الفاظ کے ساتھ اسے شیئر کیا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون نے حذیفہ اور اُن کے چاچو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ میرے لیے بہت زیادہ اعزاز کی بات ہے‘۔

    خاتون کون ہیں؟

    ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، جن کا نام ردا عرفان خان ہے۔ ٹویٹر کے علاوہ وہ انسٹاگرام پر بھی موجود ہیں جہاں انہیں تین ہزار کے قریب صارفین فالو کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر ردہ  عرفان خان اس سے پہلے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گٹار کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیوز سماجی رابطے کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرچکی ہیں۔

    This article originally appeared on ARY News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.