• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11981
    Shahid Masood
    Participant

    انڈونیشیا کے حکام کو مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جو دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے فوراً بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

    طیارے کے ملبے کے مشتبہ ٹکڑے اور انسانی اعضاء بھی ملے ہیں۔

    طیارے میں پچاس مسافر اور عملے کے بارہ ارکان سوار تھے اور ان سب کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

    انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں سنیچر کے روز جکارتہ کے قریب سمندر میں گرنے والے بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ سرچ ٹیموں کو امید ہے کہ جلد ہی وہ ان آلات سے اہم معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے جو طیارے کے سمندر میں گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

    سری وجائیا ایئر کے اس طیارے پر 62 افراد سوار تھے اور یہ طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا مگر اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.