Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14797
    Shaista Khan
    Participant

    انکل سرگم کے کردار سے شہرت پانے والے معروف فنکار فاروق قیصر انتقال کرگئے۔

    پاکستان کے نامور فنکار فاروق قیصر کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ نے دی، ان کے نواسے محمد نے اداکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی۔

    اداکار فاروق قیصر پی ٹی وی کے معروف شو ’کلیاں‘ میں ’انکل سرگرم‘ کے کردار سے شہرت پائی، عوام آج بھی انہیں اسی نام سے یاد رکھتے ہیں۔

    صدر مملکت جناب عارف علوی نے فاروق قیصر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ “معروف مصنف، اداکار اور فنکار فاروق قیصر کے اِنتقال پر شدید صدمہ ہوا۔ مرحوم نے پاکستان کے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم کو تمغہ حسن کارردگی اور تمغہ امتیاز دینا ریاست کیلئے اعزاز کی بات تھی۔

    مرحوم نے ہردلعزیز كردار”انکل سرگم” سے نہ صرف اہم سماجی مسائل کو اُجاگر کیا بلکہ پُتلی بازی کے شعبے میں بھی اپنا علیحدہ مقام بنایا۔ اُن کے جانے سے پاکستان میں شعبہ فن کا اہم باب بند ہوگیا۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے”۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی فاروق قیصر کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ “فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارئ شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں”۔

    دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بھی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.