Jirga Sports

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9488
    Syed Muhammad
    Moderator

    لندن (ویب ڈیسک): قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی گلیمورگن کے خلاف شاندار سنچری بنا ڈالی۔

    کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سمرسیٹ کاونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

    بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت سمرسیٹ گلیمروگن کو 184 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    اس سے قبل بابر اعظم چار میچز میں 14 رنز کی اوسط سے صرف 58 رنز اسکور کر پائے تھے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.