Jirga Politics

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 weeks ago by Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9290
    Zaid
    Moderator

    اسلام آباد: اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس ضمن میں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    بابر اعوان کے مطابق ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔

    ہم نیوز کے مطابق بابراعوان کا کہنا ہے کہ انتخاب ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل شہریت چھوڑنا ہو گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.