• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11845
    Shahid Masood
    Participant

    اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت نے تہاڑ جیل میں کشمیری رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دو معاونین کے غیرقانونی قید اور صحت کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی کو جیل میں رکھنا غیرانسانی اور غیرقانونی ہے۔

    پاکستان کا اقوام متحدہ پر آسیہ اندرابی کیخلاف بے بنیاد الزامات کے خاتمہ کیلئے بھارت پردباؤ ڈالنے پرزور

    کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی کالے قوانین کے تحت صحافیوں ،سیاسی کارکنوں اور عام افراد کو حراست میں لیا جاتا ہے۔

    کمیشن نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ آسیہ اندرابی ان کی معاونین اور دیگر سیاسی قیدیوںکی رہائی میں کردار ادا کرے۔

    اسلام میں کردار سازی کی اہمیت و ضرورت

    کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن کو تحقیقات کے لئے رسائی دی جائے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.