• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10216
    Syed Muhammad
    Moderator

    ویب ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2020

    وزیراعظم کیٹرین براہ راست آن لائن انٹوویو دے رہی تھیں، فوٹو : فائل

    ریکیاوک: آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے تاہم وزیراعظم نے جذبات پر قابو رکھا اور انٹرویو مکمل کروالیا۔

    آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک وزیراعظم کے کمرے کے در و دیوار لرزنے لگتے تھے۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرے خدا ! زلزلہ  آیا ہے ۔۔ ’’کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے‘‘ اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

    انٹرویو کے بعد اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کیٹرین نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس مضبوط ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.6 محسوس کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنارفجودر میں تھا۔

    This article originally appeared on Express News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.