- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
آج فلسطینی عوام کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں فلسطینیوں اور اسرائیل پر زور دیا کہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تناظر میں عالمی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے حل کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر اظہار تاسف کیا کہ تنازعے کے دو ریاستی حل کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔
پاکستان نے فلسطینی عوام کےحق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور ایک خود مختار فلسطینی ریاست کےجلد قیام کا مطالبہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ دن عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حوالے سے اپنے موقف کی تجدید اور ان کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول میں مدد کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.