• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11063
    Shahid Masood
    Participant

    منسک (آن لائن) آرمینیائی اخبار نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کو ایٹمی حملے سے تباہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار نے آرمینیائی حکومت کو تجویز دی ہے کہآرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرے اور باکو کو اگلے 5 ہزار سال کیلئے “بنجر زمین” میں بدل دے۔

    آرمینیائی اخبار “اسباریز” کے اداریے کہا گیا ہے کہ آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے۔

    دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں آذربائیجان کے قونصلر جنرل نے اخبار کے اداریے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے امریکی قوانین کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 6 ہفتوں کی لڑائی میں آرمینیا کو آذر بائیجان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور 3 دہائیوں سے قابض آرمینیائی فوج کو “نگورنو کاراباخ” میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس شکست کے بعد امن معاہدے کے تحت کئی بڑے شہر آرمینیا کو خالی کرنے پڑے ہیں جن میں اغدام اور لاچین شامل ہیں جبکہ آرمینیائی عوام حکومت کے امن معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.