Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15204
    Aliya Sultan
    Participant

    آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر SAHIBA GAFAROVA نے اپنے ملک کی کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کے اصولی موقف کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    جمعرات کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے کشمیر کے تنازعے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آذربائی جان سمیت وسط ایشیائی ریاستیں تجارت کے فروغ کیلئے گوادر کی بندرگاہ استعمال کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.