Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14688
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے ، افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب نے آرمی چیف کا استقبال کیا . اس سے قبل آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل کی حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دفاع کے شعبے میں پاک، برطانیہ تعلقات کے فروغ کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے پرنس فلپ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک نہایت قابل احترام دوست سے محروم ہو گئی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.