Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10565
    admin
    Keymaster

    بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ موثر لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی مجموعی پیشہ وارانہ اور عسکری تیاریوں میں اہمیت کی حامل ہے،موثر لاجسٹک کی دستیابی ہمارے دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مثبت کارروائی میں بھی معاون ہوتی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار بری فوج کے سربراہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ موثر لاجسٹک سپورٹ کی دستیابی دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مثبت کارروائی اور مجموعی پیشہ وارانہ اور عسکری تیاریوں کو بہتر بنانے میں بھی معاون ہوگی ۔چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے اس موقع پر آرمی چیف کا خیر مقدم کیا ،کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی اور فور کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    • This topic was modified 2 months, 2 weeks ago by admin.
    • This topic was modified 2 months, 2 weeks ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.