Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10157
    Zaid
    Moderator

    مانیٹرنگ ڈیسک – برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نکولس پیٹرک نے پیر کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں مسلح افواج کے درمیان باہمی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مہمان شخصیت نے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کی مسلسل کوششوں خصوصاً افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.