Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13360
    Syed Muhammad
    Moderator

    بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کے روز راولپنڈی سٹیشن پر کثیرجہتی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے متعدد تنصیبات اور ورکشاپ کے بنیادی ڈھانچے کا دورہ کیا یہ ورکشاپ فوج کیلئے خصوصی آلات سے متعلق ہے۔

    بری فوج کے سربراہ کو تیار کئے گئے آلات، گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے نظام اور ہوابازی کے شعبے کے اثاثوں اور سنٹرل سٹورز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    بری فوج کے سربراہ نے ایوی ایشن بیس ورکشاپ پر طیاروں کی دو سوویں رول آؤٹ تقریب خاص طور سے مختلف شعبوں کے ہیلی کاپٹروں کو مکمل طور پر اوورہال کرنے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔

    انہوں نے کمانڈنٹ اور سٹاف کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی جن کی بدولت درآمدات پر اٹھنے والے اخراجات میں خاطرخواہ کمی ہو گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.