- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months, 3 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
مسجد ترکی کی مذہبی امور کی زیر انتظام تھی، فوٹو : ٹویٹر
سڈنی (ویب ڈیسک): آسٹریلیا میں شدت پسند شخص نے ترکی کے زیر انتظام ایک مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص نے ترکی کے زیر انتظام آورن گلیپولی مسجد میں گھس کر اوپری منزل پر لوہے کی راڈ سے فانوس، کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑا اور مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ جنونی شخص اسلام مخالف نعرے بھی لگاتا رہا۔
حملے کے وقت مسجد خالی تھی لیکن کچھ شہریوں نے حملے کی ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرلیں اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نامعلوم افراد کا مسجد پر حملہ، شیشے توڑ دیے، مسجد کے اندر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مسجد ترکی حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے۔ pic.twitter.com/cwAeROP5UO
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) October 26, 2020
فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے سرکاری عمارتوں پر لٹکانے اور صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد سے مساجد اور مسلمانوں پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا جب کہ کویت سمیت خلیجی ممالک میں فرانسسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
This article originally appeared on Express News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use