- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
سڈنی : آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولرز کا خوب بھرکس نکالا۔ آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 142 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ اسٹیون اسمتھ نے دوسرے میچ میں سنچری اسکور کر ڈالی ۔ بھارت کیخلاف انہوں ںے پہلے میچ بھی سنچری اسکور کی تھی۔ آخر میں میکسویل کی دھواں دار بیٹنگ نے رہی سہی کسر نکال دی ۔ مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں 389 رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ نے 62 بالز پر 104 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیوڈ وارنز نے 83 رنز بنائےجبکہ گلین میکسویل نے 29 بالز پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ محمد شامی ، ہردیک پانڈیا اور بمرا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوگیا:میگھن مارکل
390 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت 9 وکٹوں کے نقصان پہ 338 رنز ہی بنا سکا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 89 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کے ایل راہول نے 76 رنز بنائے جبکہ ایئر 38 رنز کیساتھ تیسرے ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیا نےیہ میچ 51 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹی کمنز نے 3 جبکہ ایڈیم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
برطانیہ اور یورپی یونین کےدرمیان براہ راست تجارتی مذاکرات کا دوبارہ آغاز
تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 02 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد 3 ٹی 20 میچز جبکہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.