• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 5 days ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10040
    Syed Muhammad
    Moderator

    روم(آئی این پی)پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی ہے۔ رواں سال 30ہزار سے زائد ورک ویزا کا اجرا کیا جائے گا۔

     پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے زراعت، سیاحت، تعمیراتی اور فریٹ کے شعبے سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں اٹلی سے 142ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.