- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ اکتوبر ’’بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینہ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
1990ء کے عشرے میں دنیا بھر میں پہلی مرتبہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے پنک ربن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
اس مہم کے تحت نیویارک میراتھن دوڑ میں شریک خواتین نے ’پنک ربن‘ پہن کر دوڑ لگائی تھی۔
اس کے بعد نیویارک میں ایک فلاحی ادارہ تشکیل دیا گیا، جس کا مقصد بریسٹ کینسر سے متعلق ہونے والی سائنسی تحقیقات اور عوامی طور پر اس مرض کا شعور اجاگر کرنے کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔
یہ ادارہ ہر سال بریسٹ کینسر سے آگاہی فراہم کرنے کے لیےہم خیال لوگوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر پنک ربن موٹف استعمال کرتے ہوئے مہم چلاتاہے۔
مہم میں حصہ لینے والے اسپانسرز کو بھی پنک ربن استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور جمع کیے گئے فنڈز کوبریسٹ کینسر کی وجوہات، تشخیص ،علاج اور روک تھام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی اس مہم میں ہر سال ہزاروں تنظیموں کی شمولیت کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کیا جاتا ہے ۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use