Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13581
    Syed Muhammad
    Moderator

    بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ A-S-DULATنے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں ہچکچاہٹ کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہئیے ۔

    A-S-DULATنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر پاکستان کشمیر کو بنیادی تنازعہ قرار دیتا ہے توہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو کشمیریوں سے رابطے میں مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت اور وہاں جمہوری عمل کی بحالی کی یقین دہانی کرانی چاہئیے۔

    را کے سابق سربراہ نے کہاکہ اگر مودی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد اور کورونا سے متاثرہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اﷲ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر سکتے ہیں تووہ با مقصد مذاکرات کیلئے ان سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.