- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
ویب ڈیسک – یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے زیرو ایمیشنز والے 3 نئے مسافر طیاروں کا ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو مستقبل میں ہائیڈروجن کی مدد سے اڑان بھر سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئربس کے نئے طیاروں سے زہریلی گیس کا اخراج نہیں ہوگا بلکہ طیاروں کے ڈیزائن میں ہائیڈروجن ایندھن پر انحصار کیا گیا ہے جو صرف پانی خارج کریں گے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ منفرد طیارے 2035 تک آسمانوں پر اڑتے نظر آئیں گے۔ طیاروں کے نئے ڈیزائن کو زیرو ای لائن کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک وقت میں 2 سو مسافر سفر کرسکیں گے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر نے اسے کمرشل ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تاریخی دن قرار دیا ہے۔
اس وقت طیاروں سے خارج ہونے والے ایندھن کو دنیا بھر کی زہریلی گیسوں کے اخراج کے 2 فیصد حصے کا باعث سمجھا جاتا ہے۔
بجلی سے چلنے والے ایئر بس کے طیاروں کی کامیابیوں کی ایک ٹائم لائن
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use