• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 weeks ago by M Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8208
    M Khan
    Moderator

    ماڈل ایان علی گزشتہ دو برس سے سوشل میڈیا سے بھی دور تھیں۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی شوبز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔
     
     
     
    ویب ڈیسک — کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والی پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل ایان علی نے شوبز میں واپسی آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایان علی نے رواں سال مارچ میں بھی سوشل میڈیا پر شوبز میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی واپس آئیں گی۔

    انہوں نے شوبز میں واپسی کے اعلان کے ساتھ اپنے سات نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے کی نوید سنائی ہے۔

    ان کی سوشل میڈیا پر واپسی انسٹاگرام کی ایک پوسٹ سے مارچ میں ہوئی تھی۔ یہ پوسٹ انہوں نے چار سال بعد کی تھی۔

    وہ 2018 تک سوشل میڈیا پر متحرک رہیں لیکن اس دوران کرنسی اسمگلنگ کیس میں انہیں حراست میں لیا گیا جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر نظر آنا بند ہو گئی تھیں۔

    ہفتے کو واپسی سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے تمام پرستاروں کو حمایت کرنے اور اظہارِ محبت پر شکریہ ادا کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.