• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11618
    Farhan Khan
    Participant

    ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع البورز کی پہاڑیوں میں ایک برفانی تودہ گرنے سے کم ازکم دس کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امدادی ٹیموں نے دیگر چودہ کوہ پیماؤں  کو بچالیا ہے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔

     برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران میں حالیہ دنوں میں ہونے والی برف باری اور تیز ہواؤں کے سبب ملک کے اکثر حصوں میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔ جب کہ ذرائع آمد و رفت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔ جہاں کئی اسکائی ریزورٹس موجود ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.