- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد ( آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں سرحدی ،دفاعی ،علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ۔
پاکستان میں متعین ایران کے سفیر محمدعلی حسینی نے اُردو زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظرف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی کیوایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے جس میں دوستانہ تعلقات، ہمسائیگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ سرحدی، دفاعی، علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
جواد ظریف نے دفتر خارجہ میں پودا بھی لگایا اور بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے تعاون کی کڑی ہے جس کا مقصد کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.