• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13415
    Zaid
    Moderator

    چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ ایران ان ملکوں جیسا ہرگز نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اب سٹریٹجک سطح پر پہنچ گئے ہیں اور چین ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ موجودہ صورتحال ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی ، ہمارا تعلق مستقل اور سٹریٹجک ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں آزاد ہے اور وہ ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.