Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8497
    Zaid
    Moderator

    تہران: (دنیا نیوز) امریکا کے ساتھ تناؤ کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب سالانہ فوجی مشقوں “پیغمبر حضرت محمد 14th” کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی افواج نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز کی ‘’ڈمی’’ کو میزائل سے اڑا دیا۔ امریکا نے اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا.

    ان فوجی مشقوں میں پاسداران انقلاب کے فضائی اور بحری دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے قریب ہونے والی جنگی مشقوں میں بیلسٹک میزائل، مسلح ڈرونز اور زیر آب مائنز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    مشقوں کے دوران ایرانی افواج نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز کی ‘’ڈمی’’ پر میزائل داغے۔ امریکا نے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اہم ترین آبی راستے کے قریب عسکری مشقیں کرکے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.