Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14470
    Zaid
    Moderator

    چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر منصوبے پر کام حتمی مرحلے میں ہے اور یہ منصوبہ اس سال اکتوبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چودہ اعشاریہ پانچ کلو میٹر ساحلی ایکسپریس وے پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ باقی چار اعشاریہ پانچ کلو میٹر ساحلی شاہراہ زیر تعمیر ہے اوراس کا 92 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے بندرگاہ کو فری ٹریڈ زون کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ملائے گی جس سے صنعتی زون اور بندرگاہ کو کاروباری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.