- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
ویب ڈیسک – اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بار پھر سائبر ماہرین نے خبردار کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی نقص پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ایک بار پھر اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گیارہ مشہور ایپلیکیشن کا استعمال اُن کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
گوگل فائبر نے امریکہ کے دو شہروں میں انتہائی رفتار انٹرنیٹ سروس کا آغاز کردیا
ماہرین نے بتایا کہ ان اپیلیکیشنز میں سیکیورٹی نقائص پائے گئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ہیکرز ان ایپس کے ذریعے کسی بھی صارف کے موبائل فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔
چیک پوائنٹ کے تحقیقی ماہرین کے مطابق ہیکرز آپ کے موبائل فون میں استعمال ہونے والے تمام پاس ورڈز ان ایپس کی مدد سے حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ سے اختیار کھو سکتے ہیں۔
چین کی خلائی گاڑی چنگ 5 نے چاند کی سطح سے نمونے لینے اور سیل کرنے کا کام مکمل کرلیا
ماہرین کے مطابق ان ایپس میں ایک سسٹم ہے جسےCVE-2020-8913کہا جاتا ہے، چونکہ اس کو غیر معیاری طریقے سے تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں ہے۔
تحقیقی ماہرین کے مطابق ہیکرز ان ایپلیکیشن کی مدد سے نہ صرف اکاؤنٹس بلکہ میسجز، فون کے تمام ڈیٹا بمعہ تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ماہرین کی نشاندہی کے بعد گوگل نے اپنی طرف سے ایسے اقدامات کیے جن کی مدد سے لاکھوں صارفین کو متاثر ہونے سے بروقت بچا لیا گیا ہے۔
کینو کے فوائد اور 15 بیماریوں کا علاج
خطرناک ایپس کے نام درج ذیل ہیں
وائبر – Viber
بکنگ – Booking
کسکو ٹیمز – Cisco Teams
ینگ پرو – Yang Pro
مووٹ- Moovit
گرینڈر – Grindr
اوکے کپیڈ – OKCupid
بمبل – Bumble
ایج – Edge
ایکس ریکارڈر – Xrecorder
پاؤر ڈائریکٹر – PowerDirector
This article originally appeared on ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.