Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9397
    admin
    Keymaster

    کیلی فورنیا  (پاک جرگہ، 11th September, 2020) تازہ ترین ریلیز کی خصوصیات میں ان تمام فیچرز کو اہمیت دی گئی ہے کہ آپ اپنے فون پر اہم چیزوں تک بآسانی پہنچ سکیں جو آپ کے لیے اہم ہیں،  تاکہ آپ کو اپنی گفتگو ، منسلک ڈیوائسز ، رازداری اور مزید بہت کچھ مینج کرنے میں آسانی ہو۔ اینڈرائیڈ کے 11 ویں ورژن کے مارکیٹ میں آنے کے موقعے پر 11 نئی چیزیں جو Android 11 میں آرہی ہیں، ملاحظه ہوں:

     

    لوگوں سے بات چیت کرنے کے بہتر طریقے

    1۔ میں اکثر اپنے قریبی لوگوں سے رابطے میں رہنے کے لیے مختلف میسجنگ ایپس تبدیل کرتا رہتا ہوں۔ اینڈرائیڈ 11 میں، پیغام رسانی کی تمام ایپس پر کی جانے والی گفتگو کو اطلاعات کے سیکشن میں ایک وقف شدہ جگہ میں منتقل کردیا جائے گا، جس سے آپ کی گفتگو کو ایک جگہ پر منظم کرنا اور جواب دینا آسان ہوجائے گا۔ آپ اپنے نزدیک اہم لوگوں کو منتخب کرکے ان سے ہونے والی گفتگو کو ترجیحی درجہ دے سکتے ہیں تاکہ ان کی طرف سے کبھی بھی کوئی اہم پیغام ضائع نہ کریں۔

    2۔ بلبلے (Bubbles) آپ کی ڈیوائس پر ملٹی ٹاسکنگ کو انتہائی سہل بناتے ہیں۔ اب آپ اپنی گفتگو اور اپنی میسجنگ ایپ کے مابین سوئچ کیے بغیر اہم گفتگو کا جواب دے سکتے ہیں۔

    3۔ بلٹ ان اسکرین ریکارڈنگ (Built-in screen recording) آخر کار شامل کردیا گیا ہے۔ اب آپ اپنے فون کی اسکرین کو ریکارڈ اور شیئر کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے مائک، ڈیوائس یا دونوں کی آواز کے ساتھ ریکارڈ کریں۔ کسی اضافی ایپ کی ضرورت نہیں ہے۔

    منسلک ڈیوائسز اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے نئے طریقے

    4۔ اب آپ اپنی تمام سمارٹ ڈیوائسز کو ایک جگہ پر صرف بٹن دبانے کے ذریعے ایک جگہ پر access کرسکتے ہیں۔ اپنے جڑے ہوئے آلات جیسے اپنے تھرموسٹیٹ یا سمارٹ لاک کو بآسانی ایک ایپ سے کنٹرول کریں، متعدد ایپس کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    5۔میڈیا کنٹرولز کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور وہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہیں۔ اب آپ تیزی سے اس ڈیوائس کو تبدیل کر سکتے ہیں جس پر آپ کا میڈیا چل رہا ہے، لہذا بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے  آپ اپنے میوزک کو اپنے ہیڈ فون سے اپنے اسپیکر تک منتقل کر سکتے ہیں۔

    6۔ اگر آپ کے پاس compatible گاڑی موجود ہو تو اینڈرائڈ 11 پر چلنے والے تمام فونز wirelessly اس پر کام کر سکتے ہیں۔ لہذا آپ کیبل کے بغیر اپنے فون کا بہترین استعمال لے سکتے ہیں — ایک ٹچ میں ڈائریکشن حاصل کریں، ٹیکسٹ بھیجنے کے لئے اپنی آواز کا استمال کریں، اپنا پسندیدہ میڈیا چلائیں اور گوگل اسسٹنٹ کی مدد حاصل کریں۔

    آپ کی رازداری اور ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول

    7۔ ایک وقتی اجازت (One-time permissions) آپ کو مائیکرو فون، کیمرا اور لوکیشن تک صرف ایک بار استعمال کی اجازت دے گی۔ اگلی بار جب ایپ کو سینسر تک رسائی درکار ہو تو وہ لازمی طور پر آپ سے دوبارہ اجازت طلب کرے۔

    8۔ اگر آپ نے کچھ عرصہ میں اپنی ڈیوائس پر موجود کسی ایپ کا استعمال نہیں کیا ہے اور آپ یہ نہیں چاہیں گے کہ وہ اپنے ڈیٹا تک رسائی جاری رکھے تو اینڈرائیڈ آپ کی غیر استعمال شدہ ایپس کے لئے permissions کو “آٹو ری سیٹ” کرے گا اور اسی کے مطابق آپ کو مطلع کرے گا۔ اگلی بار جب آپ ایپ استعمال کریں گے تو آپ ایپ کی permissions کو دوبارہ دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

    9۔ اضافی گوگل پلے سسٹم اپ ڈیٹ ماڈیولز کے ذریعہ آپ کے فون پر سیکیورٹی اور پرائیویسی کی اپڈیٹس بھیجی جاسکتی ہیں، بالکل ویسے ہے جسے  آپ کی ایپس اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔ لہذا جیسے ہی وہ فکس دستیاب ہوں، آپ کو مل جائیں گے، یعنی آپرٹینگ سسٹم کی مکمل اپ ڈیٹ کا انتظار کیے بغیر۔

    10۔ اینڈروئیڈ انٹرپرائز صارفین کے لیے اینڈرائڈ 11 آپ کی کمپنی کی ملکیت والی ڈیوائس کی پرائیویسی کو آپ کے ذاتی فون پر بھی لے آتا ہے۔ آپ کے فون پر آپ کی ذاتی پروفائل ڈیٹا کی نگرانی کے بغیر کسی آلے کو مینج کرنے کے لئے ورک پروفائل IT والوں کو سہولت دیتا ہے۔

    اس سے بھی زیادہ پکسل پر

    11۔ اگر آپ پکسل 2 یا اس سے جدید استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنے فون کو منظم اور مینج کرنے کے لئے اضافی خصوصیات ملیں گی، جیسے آپ کے روزمرہ کے معمولات پر مبنی ہوم اسکرین پر ایپ کی تجاویز، اسکرین شاٹ لینا، کسی ایپ کا متن اور تصاویر سلیکٹ کرنا اور بہت کچھ۔

    اینڈروئیڈ 11 آج سے منتخب Pixel، OnePlus، Xiaomi، OPPO اور realme فونز کے لیے دستیاب ہو گا اور آئندہ مہینوں میں مزید شراکت دار لانچ اور اپ گریڈ کریں گے۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دیکھے android.com/android-11۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.