Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9342
    admin
    Keymaster

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تعلیمی ادارے اس ماہ کی پندرہ تاریخ سے بتدریج کھولنے کی منظوری دے دی ہے ۔

    وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر نے پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کالجوں اور جامعات سمیت نویں اور اس سے اوپر کی کلاسز 15 ستمبر سے دوبارہ کھولی جائیںگی۔انہوںنے کہاکہ اس کیٹیگری میں 70لاکھ طالبعلم ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے جائزے کے بعد ششم تا ہشتم تک کلاسز کا دوبارہ آغاز 23ستمبر سے کیا جائیگا۔اس کیٹیگری میں کل 64لاکھ طالبعلم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال میں بہتری آئی تو اس ماہ کی 30تاریخ سے پرائمری سطح کے سکولوں کو بھی دوبارہ کھولا جائیگا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ صوبائی تعلیمی وزرائ، سکولوں کی انتظامیہ، ماہرین اور تھنک ٹینکز سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.