Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14349
    Zaid
    Moderator

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید کی تعطیلات کے دوران بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ کے ایک سرکلر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمنگل کے روز اسلام آباد میں اجلاس کے دوران عید کی تعطیلات سمیت آئندہ ماہ کی آٹھ سے سولہ تاریخ تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس، ریستوران، سیاحتی مقامات اور ان کے اندر اور باہر ہوٹل اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات بالخصوص مری، گلیات، سوات ،کالام، ساحل سمندر اور شمالی علاقہ جات کی طرف جانے والے ذرائع آمد و رفت بند رہیں گے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو عید کی تعطیلات کے دوران واپس اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

    سرکلر میں اعتکاف، شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے لئے حفاظتی اقدامات اور ہدایات بروقت جاری کرنے پر زور دیا گیا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.