• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18382
    Farhan Khan
    Participant

    امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ وہ متنازع جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ پر مقدمہ کر رہی ہے۔

    ایپل این ایس او گروپ پر مقدمہ دائر کرنے والی دوسری کمپنی ہو گی۔ اس سے قبل واٹس ایپ کی مالک کمپنی ‘میٹا’ جو پہلے فیس بک کہلاتی تھی، نے بھی این ایس او گروپ پر واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے کے الزام پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ مقدمہ اب بھی چل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ اسپائی ویئر سے مراد جاسوسی کرنے کے لیے بنایا گیا سافٹ ویئر ہے۔

    ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس اسپائی ویئر نے خصوصی طور پر ایپل کے صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ چاہتی ہے کہ این ایس او گروپ مستقبل میں ایپل کی سروسز استعمال نہ کر سکے۔

    یہ این ایس او گروپ کے لیے کافی سخت اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ کمپنی حکومتوں کو ایسے سافٹ ویئر فروخت کرتی ہے جن کے ذریعے ایپل یا اینڈرائڈ موبائل کے صارفین کے فون ہیک کرکے ان تک مکمل رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    ایپل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے سافٹ ویئر میں ایسی تبدیلیاں کی ہیں کہ پیگاسس اس کی ڈیوائسز کو نشانہ نہیں بنا سکے گا۔

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.