• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11045
    Azam
    Moderator

      ویب ڈیسک – اٹلی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون کے بارے میں واٹر پروف ہونے کا غلط دعویٰ کرنے  پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے قومی ادارے اے جی سی ایم نے کہا کہ ایپل کمپنی کا دعوی ہے کہ ان کا فون ‘واٹر رزسٹنٹ’ یعنی پانی میں گرنے سے فوراً خراب نہیں ہوتا لیکن حقیقی زندگی میں دیکھا گیا کہ ایسا نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ صرف اُس وقت درست ثابت ہوتا ہے جب اسے تجربہ گاہ میں خالص پانی کے ساتھ ٹیسٹ کیا جائے۔

    ایپل اپنے آئی فون کے اشتہارات میں دعویٰ کرتا ہے کہ ان کا فون پانی میں چار میٹر تک کی گہرائی میں آدھے گھنٹے رہ کر بھی خراب نہیں ہو گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.