Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9746
    Zaid
    Moderator

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وہ آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو نیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے۔

     ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ظفرمحمود عباسی کی جگہ نیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی۔بھارت کے ساتھ حالیہ تناو کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی۔ پاکستانی فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔

    وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

    گزشتہ سال پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، جن میں محمد امجد خان نیازی بھی شامل تھے۔دیگر ترقی پانے والے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل تھے۔

     

     

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنر ل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو )کا الوداعی دورہ کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی، آرمی چیف نے ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے طویل اور درخشاں کیریئر کے دوران ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) میں یاد گار شہداء آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.