Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 2 days ago by Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7956
    Shahid Masood
    Participant

    نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارہ تک جانے والی سرحدی راہداری کھولنے سے انکار کردیا۔

    پاکستان نے اپنی طرف سے 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے بھارت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم اب بھارت نے کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار کردیا ہے اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں جیسے عبادت گاہیں کھل رہی ہیں ویسے ہی پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہاکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری ہے لیکن اب بھارت کی جانب سے کہاگیاکہ وہ 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے 29 جون سے کرتار پورراہداری کھولنے کی پاکستان کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت سرحدوں پر آمد و رفت معطل ہے۔

    بھارتی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ محکمہ صحت کے حکام اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ دو دن کے نوٹس پر راہداری کھولنا ممکن نہیں کیوں کہ معاہدے کے تحت بھارت یاتریوں کی تفصیلات سفر سے 7 روز قبل پاکستان کو دینے کا پابندی ہے۔

    بھارت نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارہ تک جانے والی سرحدی راہداری کھولنے سے انکار کردیا۔پاکستان نے اپنی طرف سے 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے بھارت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم اب بھارت نے کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار کردیا ہے اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں جیسے عبادت گاہیں کھل رہی ہیں ویسے ہی پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.