› Jirga › International
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
November 20, 2020 at 6:29 pm #10840
Shaista Khan
Participantامریکا میں ایک مسلمان خاتون کو صرف اس بناء پر جہاز سے زبردستی اتار کر گرفتار کرلیا گیا کیونکہ ایک دوسرے مسافر نے شکایت کی تھی کہ وہ اس خاتون کی موجودگی میں بہتر محسوس نہیں کر رہا ۔یہ واقعہ امینی الختیتبہ نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے جو کہ ایک اردنی نژاد مریکی بلاگر اور سیاسی کارکن ہیں ۔ امینی نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ جب وہ نیو جرسی میں ایک ڈومیسٹک فلائٹ سے سفر کے لیے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کلیئرنس کرانے کے لیے قطار میں کھڑی تھیں تو ایک شخص نے قطار کو نظر انداز کرتے ہوئے میرے آگے اپنا سامان رکھ دیا۔
Our founder, Amani Al-Khatahtbeh, was arrested yesterday after being harassed by an American Airlines passenger and staff۔ This blatant Islaophobia should not be tolerated by anyone۔ @AmericanAir do better۔https://t۔co/hCIgz591e5
— Muslim Girl (@muslimgirl) November 15, 2020
خاتون کے مطابق جب میں نے اسے کہا کہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح انتظار کرسکتا ہے تو اس نے ناگواری سے کہنا شروع کردیا کہ وہ دو بار چیکنگ کرا کر آیا ہے اور وہ فرسٹ کلاس میں سفر کرر رہا ہے۔
امینی کے مطابق یہ سب جانتے ہیں کہ اگر ایک با حجاب مسلمان عورت اس پر شور مچاتی اور احتجاج کرتی نا صرف مجھے گرفتار کرلیاجاتا بلکہ میری فلائٹ بھی چھوٹ جاتی ۔ خاتون کے مطابق اس وقت تو مجھے سیکیورٹی والوں نے کہا کہ اس معاملے کو ختم کرو اور جب میں جہاز میں سوار ہوئی تو مجھے وہاں سے جانے کے لیے کہہ دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کا عملہ خاتون سے کہہ رہا ہے کہ وہ جہاز سے چلی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے دوسرا مسافر اچھا محسوس نہیں کررہا ۔ تاہم خاتون کے انکار کرنے پر پولیس اہلکار جہاز میں داخل ہوئے اور خاتون کو زبردستی اتار کرلے گئے، جہاں اسے کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ائیرلائن اس واقعے کی وضاحت کرے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.