- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کیویز کی ٹیم کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو انجریز نے گھیر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان بابر اعظم دائیں ہاتھ کے انگوٹھے ميں فریکچر ہونے کے باعث ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔
نیٹ سیشن میں گیند لگنے کے باعث بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔ بابر اعظم کی انجری کے باعث شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ کوئنز ٹاؤن میں قومی ٹی 20 اسکواڈ نے 3 گھنٹے کے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔ قبل ازیں امام الحق بھی نیوزی لینڈاے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔ امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔
یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں، انجین التان دوزیتان
پاکستان کرکٹ ٹیم پیر 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد 4 روزہ میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میزبان کیویز کے خلاف نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use