• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13592
    Shaista Khan
    Participant

    رواں سال بارسلونا کے چار مصروف ساحلوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سگریٹ نوشی پر یہ پابندی 29 مئی سے 12 ستمبر تک عائد رہےگی۔ فیصلے کا اطلاق سانت میکل، سومروسترو، نووا آئیسیرا، نووا ماربیا  کے ساحلوں پر ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سانت فیلیو ڈی گیلس، لوریت ڈی مار کے ساحلوں پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔ بارسلونا میں سگریٹ نوشی کل اموات میں سے 13 فیصد لوگوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ صحت کے علاوہ سگریٹ ایک بہت بڑا ماحولیاتی مسئلہ بھی ہے۔ ساحل پرسگریٹ آبی آلودگی کا باعث بنتی ہے جو کہ سمندری حیات کے لئے نقصان دہ ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.