• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10860
    Syed Muhammad
    Moderator

    نیویارک:سابق امریکی صدر بارک اوباما نے مودی سرکار اور بھارت کا گھنائونا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،اوباما کا کہنا تھا تشدد بھارتی معاشرے کا ایک حصہ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی  نئی کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان کے لیے دشمنی کا اظہار، بھارت میں قومی اتحاد کا آسان راستہ  ہے،اپنی کتاب دی پرومسڈ لینڈ میں بارک اوباما کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاست صرف مذہب ،قبیلوں اور ذاتوں کے گرد گھومتی ہے۔

    شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کا نام تبدیل کرا دیا

    بارک اوباما کا کہنا تھا  پاکستان کیلئے دشمنی کا اظہار بھارت میں قومی اتحاد کا آسان راستہ  ہے،سابق امریکی صدر باراک اوباما نے  اپنی کتاب میں بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی،پاکستان دُشمنی کو بے نقاب کردیا،انہوں نے کہا  جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور  نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرائیت کر چکی ہے ،پاکستان دُشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اُجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

    انہوں نے مزید لکھابھارتی معاشرہ نسل اورقوم پرستی کے گرد مرکوزہے،  اوباما نے نشاندہی کی کہ بھارت میں  اونچ نیچ کا رجحان اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے اور تشدد بھارتی معاشرے کا ایک حصہ بن چکا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.