- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور انوشکا شرما کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا۔
پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کے آخر میں رنبیر کپور کا کردار دکھایا گیا تھا، ابھی کہانی باقی ہے تاہم اسکرپٹ ابھی تک نہیں لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی تھی۔
This article originally appeared on Samaa TV
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.