Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9982
    Syed Muhammad
    Moderator

    باکو (ویب ڈیسک) آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاراباخ میں پھر گولہ باری کر دی جس سے آذربائیجان کے 7 شہری جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے کاراباخ میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی۔

    وزارت خارجہ آذربائیجان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ حملے میں بچوں سمیت 33 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو روز قبل 10 گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے تھے جس میں جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
    آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کی مذاکرات کے لیے ماسکو میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے روسی صدر کی دعوت پر مذاکرات کیے تھے تاہم مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نہیں ہو سکی تھی۔

    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا تھا کہ آرمینیا کو تنازعہ کے پرامن حل کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں اور ہم ہر حال میں اپنی زمینوں کو واپس لیں گے۔

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.