Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8264
    Shahid Masood
    Participant

    اسلام آباد: بحرین ائیرلائنز نے بھی جعلی لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے پر پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔

    بحرین سی اے اے کی جانب سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو خط لکھا گیا ہے جس میں پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق اور تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔

    بحرین سی اے اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ چوہدری غفور ثاقب، پائلٹ محمد مبشر خان اور ملک عمران الطاف کے لائسنس کی تصدیق کی جائے۔

    خط میں کہا گیا کہ 5 پاکستانی انجینئرز کے لائسنس کی بھی تصدیق کرکے رپورٹ دی جائے، فلائٹ انجینئرز میں جاوید اقبال ملک، محمد جنید خان، دانش افضل، عرفان فیروز اور محمد شاہد امرون شامل ہیں۔

    بحرین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کو فوری طور پر تحقیقات کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان نے تینوں پائلٹس اور 5 انجینئرز سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.