- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
عالمگیر وباء کورونا وائرس کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے پیش نظر بحرین کی حکومت نےحفاظتی اقدامات کرتے ہوئے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ عائد کرنے کا کہا ہے ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مقامی افراد اور غیر ملکی شہریوں سے جرمانہ وصول کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور تجارتی مالز پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے امن عامہ اور سیکیورٹی اداروں کو بھی با اختیار کر دیا گیا ہے۔ ماسک نہ لگانے والوں کو 20 دینار جرمانے کی رقم فوری ادا کرنا ہو گی ورنہ خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔
بحرین کی حکومت نے اس حوالے سے کہا ہےکہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ کیا جائے گا۔ بحرین کی وزارت صحت کے مطابق 67014 کورونا کیسز میں سے 60117 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اس وبائی مرض کے باعث 231 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use