Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9803
    Syed Muhammad
    Moderator

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار اور سر درد کی شکایت کے بعد والٹر ریڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اہلیہ میلانیا نے کھانسی اور سر درد کی شکایت کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    امریکی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹرمپ کسی کے سہارے کے بغیر خود چل کر ہسپتال روانہ ہوئے، امریکی صدر ماسک پہن کر ہسپتال گئے، ٹرمپ نے کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز کی آزمائشی دوا کا استعمال کیا۔

    ہسپتال منتقل ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ویڈیو پیغام میں کہا طبیعت بہتر ہو رہی ہے، میلانیا بھی بہتر ہے۔ امریکی صدر نے صحت یابی کی دعاؤں پر لوگوں سے تشکر کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ ہسپتال سے ہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم معطل کر دی گئی۔ ٹرمپ کے مخالف جوبائیڈن وبا سے محفوظ رہے، ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا۔

    This article originally appeared on Dunya News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.