- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
برازیل نے کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لئے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیلین حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کی غرض سے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے تاہم25 ستمبر سے ہوائی جہاز کے ذریعے آمد کی اجازت ہوگی۔
برازیلین حکومت کے سرکاری گزٹ کے مطابق اس اقدام سے سیاحوں کے لئے ارجنٹائن ، بولیویا ، کولمبیا ، فرانسیسی گیانا ، گیانا ، پیراگوئے ، پیرو ، سوریینام ، یوراگوئے اور وینزویلا کے ساتھ ملنے والی حدود سے برازیل میں داخلے پر پابندی ہوگی تاہم اس پابندی کا اطلاق برازیل کے باشندوں یا ملک میں واپس آنے والے غیر ملکیوں رہائشیوں پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے برازیل نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے 19 مارچ کو اپنی سرحدیں بند کردی تھی ، پابندی کا کارگو یا انسانی امداد کی نقل و حمل پر اثر نہیں پڑئےگا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use