- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ویب ڈیسک – پاکستان نے حالیہ جھڑپوں کے ردعمل میں آزربائیجان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ارمینیا سے فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔
اتوار کو ارمینیا اور آزربائیجان کی افواج نے آزربائیجان کے اندر واقع خود مختار علاقہ کھارا باغ اور اطراف کے دیہاتوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں۔ بمباری شیلنگ میں دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھارا باغ خطے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔ ارمینی فوج کی طرف سے آذربائیجان کے دیہاتوں میں شہری آبادی پر شدید گولہ باری قابل مذمت اور انتہائی بدقسمتی ہے۔
وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے پورے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پرسکتی ہے۔ حالات کو مزید بگاڑنے سے بچانے کے لئے آرمینیا کو اپنی فوجی کارروائی روکنی ہوگی۔
بیان کے مطابق پاکستان آزربائیجان کی برادر قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ آزربائیجان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ ہم آذربائیجان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے مطابق ہے۔
“Pakistan stands with the brotherly nation of Azerbaijan and supports its right of self-defence. We support Azerbaijan’s position on Nagorno-Karabakh, which is in line with the several unanimously adopted UNSecurity Council resolutions.”
Ministry of Foreign Affairs, Govt. of Pakistan
This article originally appeared on Samaa TV
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use