Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10118
    Syed Muhammad
    Moderator

    لندن (این این آئی ) برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام چھ ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیاہے اورکہاہے کہ عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہاؤس، بروک فیلڈ ایونیو ہاؤس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہاؤس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہاؤس دفتر شامل ہے۔

    عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔

    خیال رہے کہ اثاثوں کے حق میں مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دائرکیا جس کا موقف ہے کہ یہ اثاثے اس کی ملکیت ہیں اور ان اثاثوں کی ملکیت 15 ملین پانڈ یعنی تقریبا 3 ارب روپے سے زیادہ ہے جب کہ ٹرائل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.